ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ’ہلال‘مصدقہ معیار کی مصنوعات کا بنچ مارک

’ہلال‘مصدقہ معیار کی مصنوعات کا بنچ مارک

Fri, 01 Jul 2016 22:17:10    S.O. News Service

’ہلال‘کے اصلی معنی سے متعلق بیداری لانے کیلئے مہم
پٹنہ ، یکم جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ہندوستان کے نامور انٹرپرینئیر، ایکسپورٹر اور سوشلسٹ لوگوں میں ’ہلال‘سرٹیفکیشن بارے بیداری لانے کیلئے مہم کی حمایت کررہے ہیں۔عالمی معیار ہمارے سماج میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، مصنوعات وخدمات کے معیار وتحفظ کو یقینی بناتا ہے ، عالمی تجارت کی سہولت اور ماحول جس میں ہم رہتے ہیں، میں بہتری لانا ہے۔ لیبلنگ فریب کاری سے محفوظ رکھتی ہے کہ صارفین کی زیادہ سے زیادہ فلاح میں مدد کرتی ہے۔ ایک صارف زیادہ سے زیادہ اسی صورت میں حاصل کرسکتا ہے جب اس کو خوراک کے بارے میں صحیح جانکاری ہو۔ چنانچہ لیبل انفارمیشن کا مقصد صارفین کو خوراک مصنوعات کی صحیح پہچان کرانا ہے جوکہ ان کو موزوں لگتی ہے۔ حاجی شکیل قریشی نے کہا’’ہم لفظ’ہلال‘سے کافی مطابقت رکھتے ہیں لیکن اس لفظ کے بارے میں ہماری جانکاری بہت کم ہے، بہت کم لوگ اس لفظ کے صحیح معنی سے واقف ہیں۔ بہت سارے ہلال کو صرف ہلال گوشت سے جوڑتے ہیں لیکن یہ صرف ہلال کا ایک چھوٹا ساپہلو ہے۔
ہلال ایک عربی لفظ ہے جس کا مقصد قانونی طور اجازت دینا ہے جس سے متعلق کوئی بھی پابندیاں نہ ہوں۔ لفظ ہلال کا مطلب کافی وسیع ہے جس کا اصل مطلب یہ ہے کہ ایک شخص جوکچھ کرے وہ اخلاقی /صحیح طریقہ سے ہو۔ جوکوئی کماے، فروخت کرنے، کھپت کرئے اور تجارت کرے وہ ایمانداری، واضح سوچ سے ہو اور ہمیشہ بے ایمانی اور دھوکہ بازی سے پرہیز کرے۔ حاجی شکیل قریشی نے مزید کہا’’یہ ایک چھوٹی سے بیداری ہے کہ ’ہلال‘ایک معیار اور خالص پن کا عالمی مصدقہ معیاری یقین دہانی ہے جس کو عالمی سطح پر تسلیم کیاگیاہے۔ گالف ممالک میں’ہلال‘تمام ایکسپورٹ مصنوعات کے لئے لازمی مارک ہے معیار کا ایک بنچ مارک ہے۔ ہلال سرٹیفکیشن نے عالمی خوراک منڈی (وسطی ایشیاء، ایشیا پیسفیک، ای یو، یو ایس اے، سینٹرل ایشیاء)میں دو ملین عوام کو مواقع فراہم کرتا ہے۔ ہندوستان تیزی کے ساتھ اقتصادی ترقی کرنے والا ملک ہے ، ہلال معیاری معیار سے متعلق بیداری لانے سے آنے والے انٹرپری نیئر کو غیر ملکوں میں اپنے مصنوعات کو ایکسپورٹ کرنے میں مدد ملے گی۔


Share: